بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں شہداء کی 142 میتوں اور 487 زخمیوں کو اسپتالوں اور طبی مراکز منتقل کیا گیا۔
فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ان میں تین میتیں ان شہیدوں کی ہیں جو اس سے پہلے کے حملوں میں شہید ہوئے تھے اور انہیں ملبے سے نکالا گیا ہے۔
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ اب بھی بہت سارے شہداء تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جنہیں صہیونی جارحیت جاری رہنے کی وجہ سے ملبے سے نہیں نکالا جا سکا ہے۔
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر شہید ہونے والوں کی تعداد کو ملاکر، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 57 ہزار 12 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 592 ہوگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ